19 جون، 2022، 5:37 PM

ایران اور قزاقستان نے باہمی تعاون کی 9 دستاویزات پر دستخط کردیئے

ایران اور قزاقستان نے باہمی تعاون کی 9 دستاویزات پر دستخط کردیئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور قزاقستان کے صدر قاسم ژامرت توکایف کی موجودگي میں ایران اور قزآقستان کے اعلی حکام نے باہمی تعاون کی 9 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے صدرقاسم ژامرت تاکیف  ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد صدارتی محل میں قزاقستان کے صدر کا باقاعدہ استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے اس موقع پر کہا کہ وہ قزاقستان کا عنقریب دورہ کریں گے۔ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور قزاقستان کے صدر قاسم ژامرت توکایف کی موجودگي میں ایران اور قزآقستان کے اعلی حکام نے اقتصاد ، صنعت، تجارت ، حمل و نقل ، زراعت اور ثقافت کے شعبوں  باہمی تعاون کی 9 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

News ID 1911258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha